نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز، پاکستان ٹیم کا اعلان ایک دو روز میں متوقع

0
679
نیوزی لینڈ کیخلاف نوجوان پلیئرز کھیلیں گے یا سینئرز؟ فیصلہ رواں ہفتے ہو گا

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم کے انتخاب کے لیے قومی سلیکشن کمیٹی نے مشاورت مکمل کرلی ہے اور کپتان بابر اعظم سے بھی مشورہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین نجم سیٹھی کی منظوری کے بعد ٹیم کا اعلان کر دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سیریز کی تیاری کے لیے کیمپ بھی لگائے جانے کا امکان ہے اور 8 اپریل سے ٹریننگ شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 14اپریل سے لاہور میں شروع ہورہی ہے۔