بھارت ایشیا کپ کیلئے پاکستان نہ آنے کے بہانے ڈھونڈنے لگا

0
477
The Asian Cricket Council Asia Cup is a men's One Day International, Limited-overs and Twenty20 International cricket tournament. It was established in 1983 when the Asian Cricket Council was founded as a measure to promote goodwill between Asian countries. It was originally scheduled to be held every two years.

ایشیا کپ 2023 کے لیے بھارت پاکستان نہ آنے کے بہانے ڈھونڈنے اور اپنی من مانی کرانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے آفیشل نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایشیا کپ کے انعقاد پر تحفظات ہیں۔

بھارتی بورڈ آفیشل کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل ایشیا کپ کے دو ممالک میں انعقاد پر غور نہیں کرے گی، دو ممالک میں ایونٹ کا انعقاد مالی طور پر ممکن نہیں، ایسا کرنے سے بجٹ بڑھ جائے گا، اے سی سی زیادہ بجٹ کی منظوری نہیں دے گی۔

بھارتی بورڈ آفیشل کا کہنا ہے کہ اگر اے سی سی کہتی ہے کہ بجٹ بڑھ جائے گا تو پھر پاکستان اپنے میچز اپنے ملک میں کیسے کھیل سکتا ہے، بھارتی بورڈ کے خیال میں ایشیا کپ کا میزبان پاکستان مکمل ایونٹ کرانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔

بھارتی بورڈ کے آفیشل نے کہا ہے کہ کرکٹ بورڈ پاکستان نہ جانے کے فیصلے پر قائم ہے، ایشیا کپ کا انعقاد یو اے ای یا قطر میں ہونا ہے، پاکستان کو بھی اپنے میچز ان دو ممالک میں سے ایک میں کھیلنا پڑیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ کے دو ممالک میں انعقاد کے فارمولے پر بات چیت کی جا رہی ہے، پاکستان نے دو ممالک میں ایشیا کپ کرانے کی تجویز دی، بھارت کے میچز پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک میں کھیلنے کی تجویز ہے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ میں پاکستان کے میچز بھارت کے علاوہ کسی اور ملک میں کرانے سے انکار کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے کہا کہ یہ ایک مضحکہ خیز تجویز ہے پاکستان اگر سیمی فائنل یا فائنل میں پہنچتا ہے تو ورلڈ کپ کے وینیوز کبھی تبدیل نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں پاکستان کے میچز بنگلادیش میں کرانے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔