پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کہا ہے کہ میرے خیال میں زیادتی ایک حد تک ہونی چاہیے کہ اگلے بندے کو سبق حاصل ہو، سائیڈ لائن کردینا سمجھ سے باہر ہے۔
رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ عمر اکمل کے ساتھ زیادتی ہوئی اور اس کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے۔
کامران اکمل نے کہا کہ ورلڈکپ اور ایشیاکپ قریب ہے، عمر اکمل پاکستان ٹیم میں آنے کا اہل ہے، میرے خیال میں ٹیم کے مڈل آرڈر کو عمر اکمل جیسے کھلاڑی کی ضرورت ہے، وہ ہمیشہ ٹیم کے لیے کھیلا ہے۔