کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے کی گئی وہاب ریاض کی پیشگوئی سچ ثابت

0
540
Pakistan Super League

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کےفاسٹ بولر وہاب ریاض کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کے لیے کی گئی پیشگوئی سچ ثابت ہو رہی ہے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے نمائشی میچ کے بعد وہاب ریاض نے افتخار احمد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ جو جامنی رنگ پہنا ہوا ہے یہ پی ایس ایل میں نہیں چلے گا جو مرضی ہوجائے۔

پاکستان کی سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اب تک کی کارکردگی کو دیکھا جائے تو ایسا لگ رہا ہے وہاب ریاض کی پیشگوئی سچ ثابت ہو رہی ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پی ایس ایل8 میں اب تک 7 میچز میں سے 6میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور وہ پوائنٹ ٹیبل میں آخری نمبر پر موجود ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے نمائشی میچ میں افتخار احمد نے وہاب ریاض کو 6 گیندوں پر6 چھکے لگائے تھے۔