اوپر کے نمبر پر بیٹنگ کرنے کیوں آئے؟ شاہین نے بتادیا

0
388
Pakistan Super League

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں جلدی بیٹنگ کے لیے آنے کی وجہ بتادی۔

پوسٹ میچ پریزنٹیشن کے دوران شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ پہلے بیٹنگ پر جانے کا مقصد یہ تھا کہ ہر گیند کے حساب سے بیٹنگ کروں۔

شاہین آفریدی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف شاندار جیت پر ٹیم کو مبارکباد دی جبکہ گراؤنڈ میں سپورٹ کرنے پر تماشائیوں کا شکریہ ادا کیا۔

لاہور قلندرز کے کپتان نے کہا کہ بولرز نے بہت اچھی بولنگ کی، سکندر رضا اور راشد خان نے عمدہ بیٹنگ کی۔

واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 18ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ہاری بازی جیت لی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 17 رنز سے ہرادیا۔