اُردو فخر زمان کو شاندار پرفارمنس پر تحفے میں کیا ملا؟ By The Pak Sports - February 27, 2023 0 327 Share Facebook Twitter Google+ Pinterest WhatsApp لاہور قلندرز کے فخر زمان نے گزشتہ روز پشاور زلمی کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ فخر زمان کو شاندار پرفارمنس پر قلندرز سٹی میں پلاٹ کا تحفہ دیا گیا۔ سی او او لاہور قلندرز ثمین رانا نے ٹیم فنکشن میں فخر زمان کو تحفہ دیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ثمین رانا نے کہا ہے کہ فخر زمان کو اس تحفے کا بہت انتظار تھا، انہوں نے غیرمعمولی پرفارمنس سے اپنا حق پایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مین آف دی میچ شاہین آفریدی کے لیے بھی کیش پرائز کا اعلان کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 15ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 40 رنز سے شکست دی تھی۔ لاہور نے پشاور زلمی کو جیت کےلیے 242 رنز کا بڑا ہدف دیا تھا، جواب میں پشاور زلمی 9 وکٹوں پر 201 رنز بنا سکی تھی۔ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے زبردست بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 40 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ اوپننگ بیٹر فخر زمان نے 45 گیندوں پر 96 رنز کی شاندار اننگ کھیلی تھی ، جس میں ان کے 10چھکےاور 3 چوکے بھی شامل تھے۔