ویرات کوہلی اپنے کمرے کی ویڈیو لیک ہونے پر طیش میں آگئے

0
419

سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی اپنے ہوٹل روم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہونے پر طیش میں آگئے۔

ویرات کوہلی نے اپنے کمرے کی وائرل ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’میں سمجھتا ہوں کہ شائقین اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو دیکھ کر بہت خوش اور ان سے ملنےکے لیے پرجوش ہوتے ہیں اور میں نے ہمیشہ اس چیز کی تعریف بھی کی ہے‘۔

اُنہوں نے لکھا کہ’لیکن یہاں یہ ویڈیو کافی خوفناک ہے اور اسے دیکھ کر مجھے اپنی پرائیویسی کے بارے میں بہت بے چینی محسوس ہوئی‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’اگر میں اپنے ہوٹل کے کمرے میں رازداری نہیں رکھ سکتا، تو پھر میں کہاں اپنی پرسنل اسپیس کی توقع کرسکتا ہوں؟‘

ویرات کوہلی نے لکھا کہ’مجھےاس قسم کی جنونیت اور ذاتی زندگی میں مداخلت پسند نہیں ہے‘۔

اُنہوں نے اپنے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ’براہ کرم، لوگوں کی پرائیویسی کا احترام کریں اور انہیں تفریح ​​کی چیز نہ سمجھیں‘۔