خوشی ہے میں اولمپئین کہلواؤں گا، ویٹ لفٹر طلحہ طالب

0
1041

ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ویٹ لفٹر طلحہ طالب کا کہنا ہے کہ خوشی ہے میں اولمپئین کہلواؤں گا اور میڈل کے لیے فائٹ کروں گا۔

اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 46 برسوں کے بعد پاکستان سے اولمپکس میں جانے والا پہلا ویٹ لفٹر ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ میرے پاس ٹریننگ کے لیے مناسب جگہ نہیں ایک اسکول میں ٹریننگ کرتا ہوں ، مجھے اس ماہ جگہ خالی کرنا ہے ، جم نہ ملا تو میرا کیرئیر ختم ہو جائے گا ۔

طلحہ طالب کا کہنا تھا کہ تیاری بہت کر رہا ہوں میڈل کے لیے فائٹ کروں گا، میری حکومت سے التماس ہے کہ مجھے ٹریننگ کے لیے مناسب جگہ فراہم کرے۔

انوں نے کہا کہ کوویڈ کی وجہ سے گھر کی دوسری منزل پر ٹریننگ کرتا رہا ہوں۔