سرفراز احمد نے پی ایس ایل میں ’ڈیو فیکٹر‘ کو اہم قرار دیدیا

0
917

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈیٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ایونٹ کے رات کے میچز میں اوس (ڈیو فیکٹر) کو اہم قرار دیدیا۔

ابوظبی سے ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران سرفراز احمد نے کہاکہ ابوظبی میں ڈیو کی وجہ سے ٹاس کا کردار بڑا اہم ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل 6 میں خاص طور پر رات میں ہونے والے میچز میں ڈیو فیکٹر بڑا اہمیت کا حامل ہوگا۔

کوئٹہ گلیڈیٹرز کے کپتان نے یہ بھی کہا کہ باقی پانچ میچز جیتے کیلئے خاصی محنت کرنا ہوگی۔

یادر ہے کہ سرفراز احمد ٹیم پی ایس ایل 6 میں اب تک 5 میچز کھیل چکی ہے، 4 میچوں میں شکست اور 1 فتح کے ساتھ وہ فی الحال آخری پوزیشن پر براجمان ہے۔

کوئٹہ گلیڈیٹرز پی ایس ایل 6 کے دوبارہ آغاز کے بعد کل (جمعہ) کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور ہفتے کو پشاور زلمی سے مقابلے کےلیے میدان میں اترے گی۔