بابر اعظم کا ’روم ورک آؤٹ‘ مداحوں کو کیسا لگا؟

0
834

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے قرنطینہ سے اپنی نئی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پیغام دیا ہے کہ ٹریننگ جاری رہنی چاہئے۔

بابر اعظم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک کمرے میں ٹریننگ کرتے ہوئے اپنی ایک منٹ آٹھ سیکنڈ کی ویڈیو شیئر کی۔ جس میں کپتان ڈپس،رننگ اور دیگر ورزش کررہے ہیں۔

بابر اعظم کے اس ’روم ورک آؤٹ‘ کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ قرنطینہ کے دوران فالتو وقت میں بھی اپنی فٹنس پر بھرپور توجہ دیئے ہوئے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی ویڈیو کو ان کے اکاؤنٹس پر ہزاروں لوگ دیکھ اور پسند کرچکے ہیں۔

تین دن قبل بھی بابر اعظم نے قرنطینہ سے اپنی سیلفی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جسے ان کے مداحوں نے خوب پسند کیا تھا۔