اُردو عمر اکمل نے جرمانے کے 42 لاکھ 50 ہزار روپے ادا کردیے By The Pak Sports - May 26, 2021 0 673 Share Facebook Twitter Google+ Pinterest WhatsApp کرکٹر عمر اکمل نے کھیلوں کی عالمی عدالت کی جانب سے عائد جرمانے کی ادائیگی کردی۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ عمر اکمل نے جرمانے کے 42 لاکھ 50 ہزار روپے ادا کیے۔ خیال رہے کہ عمر اکمل پر کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے جرمانہ عائد کیا تھا۔ عمر اکمل اب پی سی بی کے ری ہیب کے پروگرام کے اہل ہیں، تاہم ان کا بحالی پروگرام فوری طور پر ممکن نہیں۔ پی سی بی کا اینٹی کرپشن یونٹ پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں مصروف ہے۔ دوسری جانب عمر اکمل کو ڈومیسٹک کرکٹ کے دوران لیکچرز بھی دینا ہیں، جبکہ اس وقت ڈومیسٹک کرکٹ کا سیزن آف ہے۔ عمر اکمل نے ثالثی عدالت میں پی سی بی کی پابندی کیخلاف اپیل کی تھی۔