پی ایس ایل میں شاہد آفریدی کو مس کریں گے، شاہین شاہ آفریدی

0
678

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے سابق کپتان شاہد آفریدی کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں مِس کریں گے۔

شاہین شاہ آفریدی نے شاہد آفریدی کے پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں شرکت نہ کرنے پر دُکھ کا اظہار کیا اور جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

انہوں نے لکھا کہ ’جلد صحتیاب ہوں لالہ، آپ پاکستان کا فخر ہیں، آپ کو ہم پی ایس ایل میں مِس کریں گے۔‘

واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی کا رشتہ شاہین شاہ آفریدی سے پکا کردیا ہے۔

دوسری جانب ابوظہبی میں پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے بقیہ میچز کیلئے ملتان سلطانز، مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی انجری کے باعث خدمات سے محروم ہوگئی ہے، شائقین کرکٹ کو اس خبر نے جتنا دلبرداشتہ کیا وہیں سابق کپتان خود بھی دل شکستہ ہیں۔

شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر اپنی انجری کے حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز کیلئے ٹریننگ کے دوران مجھے کمر میں شدید تکلیف محسوس ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر کو اس تکلیف کے حوالے سے بتایا تو انہوں نے چیک اپ کے بعد مجھے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ بقیہ میچز میں اب میں ملتان سلطانز کی نمائندگی نہیں کرسکوں گا۔