پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان جمعے کو ہوگا، 23 مئی کو کھلاڑی بائیو سیکور ببل میں اکٹھے ہوں گے، کھلاڑیوں کے 25 اور 26 مئی کے درمیانی شب ابوظبی جانے کا پلان تیار کرلیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا اور بنگلہ دیش کے کھلاڑی پاکستان آئیں گے، قرنطینہ مکمل کرنے پر مقامی اسکواڈز کے ساتھ ابوظبی جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی سنگل ڈوز ویکسی نیشن کئے جانے کا امکان ہے، دیگر ممالک کے کھلاڑی براہ راست 23 مئی کو ابوظبی پہنچیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے میچز کا 5 جون سے شروع ہونے کا قوی امکان ہے، پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کا فائنل 20 جون کو ہوگا۔