ٹوکیو اولمپک کوالیفائر، پاکستان کے گھڑ سوار عثمان خان حادثے کا شکار

0
704

ٹوکیو اولمپک کوالیفائر پاکستان کے گھڑ سوار عثمان خان حادثے کا شکار ہوگئے۔

حادثے میں عثمان خان شدید زخمی ہوگئے اور ان کا گھوڑا بھی جان سے گیا۔

عثمان خان نے کہا کہ ابھی میں زندہ ہوں اور پاکستان کی اولمپکس کی امید بھی زندہ ہے،حادثے کے بعد پسلیوں میں زخم آئے، بولنے میں مسئلہ ہے۔

صدر پاکستان ایکسٹرین فیڈریشن ڈاکٹر فاروق احمد نے کہا کہ عثمان خان قومی ہیرو ہے ، ان کے ساتھ رابطے میں ہیں، مستقبل کی حکمت عملی عثمان اور ان کی فیملی کے ساتھ مل کر طے کریں گے۔