پاکستان کرکٹ ٹیم ہرارے سے لاہور پہنچ گئی

0
844

زمبابوے کے کامیاب دورے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم ہرارے سے لاہور پہنچ گئی، قومی ٹیم چارٹر طیارے سے وطن پہنچی ہے۔

پاکستان ٹیم نے دورے میں جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف سیریز کھیلیں تھیں۔

دورے کے پہلے مرحلے میں پاکستان ٹیم نے جنوبی افریقہ میں وائٹ بال کرکٹ کی سیریز میں کامیابی حاصل کی۔

ٹیم نے اس کے بعد دورۂ زمبابوے میں ٹی ٹوئنٹی اور پھر ٹیسٹ سیریز اپنے نام کی۔

قومی ٹیم نے زمبابوے میں تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز دو ایک سے جیتی جبکہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو دو صفر سے وائٹ واش کیا ۔

آل رانڈر محمد نواز اور فزیو کلف ڈیکن زمبابوے سے جنوبی افریقہ چلے گئے تھے۔