بائیو سیکور ببل بنایا، عملد درآمد کی ذمہ داری PCB کی تھی، ڈاکٹر سہیل

0
647

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے سابق ڈائریکٹر میڈیکل ڈاکٹر سہیل سلیم نے پی ایس ایل 6 میں بائیو سیکور ببل کی ذمہ داری لینے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا کام بائیو سیکور ببل بنانا تھا، عملد درآمد کی ذمہ داری مکمل طور پر بورڈ کی تھی۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر سہیل نے کہا کہ وہ پی ایس ایل کے آغاز سے قبل فرنچائز کی کمرشل شوٹ پر اعتراض کرچکے تھے، ان کا کام بائیو سیکیور ببل کا خاکہ تیار کرنا تھا، اس پر عمل درآمد کی ذمہ داری پی سی بی کی تھی کیونکہ انہیں کوئی ذمہ داری نہیں دی گئی تھی۔

ڈاکٹر سہیل سلیم نے کہا کہ پی ایس ایل سکس ملتوی ہونے کے صرف ایک دن بعد چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے استعفے کا مطالبہ کیا، جس پر میں نے ان سے کوئی اعتراض نہیں کیا کیونکہ اگر اعتراض کرتا تو برطرف کردیا جاتا ۔

ڈاکٹر سہیل سلیم نے مزید کہا کہ پی سی بی میں رہتے ہوئے کبھی مسکراتے نہیں تھے، انہیں دکھ ہے کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ تو بن گئی لیکن انہیں اس کے بارے میں بتانا مناسب بھی نہ سمجھا گیا کہ آیا وہ جان پاتے ان سے کیا غلطیاں ہوئی ہیں۔

جیو کے پروگرام میں شریک پی سی بی ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیو نیکشن سمیع الحسن برنی کا کہنا تھا کہ بورڈ کی کسی رپورٹ میں ڈاکٹر سہیل سلیم کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیو نیکشن سمیع الحسن برنی نے کہا کہ اگر پی سی بی ان سے اس طرح استعفیٰ کا مطالبہ کرتا تو وہ کبھی بھی استعفیٰ نہ دیتے بلکہ جرح ضرور کرتے۔