پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے یاسر شاہ کی سالگرہ پر لیونل میسی کی تصویر لگا کر سالگرہ کی مبارک دی ، اس غلطی نے سوشل میڈیا صارفین کے قہقہے لگوادیے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ایسی بنیادی غلطی کیے جانے پر سوشل میڈیا صارفین بھی دلچسپ تبصرے کرنے لگے اور فرنچائز کی توجہ اس جانب گئی تو فوراً ہی ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی گئی۔
شائقین کرکٹ یاسر شاہ اور لیونل میسی کو ہمشکل کہتے ہیں، اور دِکھنے میں کرکٹر اور فٹبالر ایک جیسے دکھتے بھی ہیں لیکن اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے جاری تصویر میں وہ فٹبال میچ کے دوران اپنی ہی کِٹ میں دکھائی دے رہے ہیں۔