مانچسٹر یونائیٹڈ کے حامیوں نے کلب کے گراؤنڈ پر دھاوا بول دیا

0
667

انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے حامیوں نے کلب کے میدان پر دھاوا بول دیا۔

میدان پر دھاوا بولنے سے مانچسٹر یونائیٹڈ اور لیور پول کے درمیان پریمئر لیگ کا میچ تاخیر کا شکار ہوا۔

گراؤنڈ کے باہر حامیوں نے مانچسٹر یونائیٹڈ کے مالکان گلیزر فیملی کے خلاف مظاہرہ کیا اور کلب فینز نے مالکان کے متنازع سپر لیگ میں شمولیت کے فیصلے پر شدید غصے کا اظہار کیا۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کے مداحوں نے ٹیم کے ہوٹل سے باہر نکلنے کا راستہ بھی روک دیا اور گلیزفیملی سے کلب کا کنٹرول چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔