آئی سی سی کا بابر اعظم اور محمد یوسف کو خراجِ تحسین

0
601

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 18 برس بعد پاکستانی کرکٹر بابر اعظم کی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پر آنے پر ایک خوبصورت تصویر جاری کی ہے۔

تصویر میں 2003  میں نمبر پوزیشن پر قبضہ جمانے والے محمد یوسف اور حال ہی میں آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ سے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی بادشاہت کا خاتمہ کرنے والے بابر اعظم موجود ہیں۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ میں بتایا  گیا کہ آخری مرتبہ نمبر ون بننے والے اور حال ہی میں نمبر ون بننے والے ایک دوسرے کو اعزاز سے نوازتے ہوئے۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم آئی سی سی کی نمبر ون پوزیشن پر پہنچنے والے چوتھے پاکستانی بیٹسمین بن گئے ہیں۔

بابر اعظم سے قبل یہ اعزاز ظہیر عباس، جاوید میانداد، محمد یوسف اپنے نام کرچکے ہیں۔

18 سال قبل محمد یوسف نے جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں 60 رنز بناکر آئی سی سی ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔