بھارت سے شادی کی پیشکش پر ہمایوں سعید کا ردِعمل

0
1062

فلم و ٹی وی کے مقبول ترین اداکار ہمایوں سعیدکا پڑوسی ملک بھارت سے آنے والی شادی کی پیشکش پر ردِعمل سامنے آگیا ہے۔

حال ہی میں پی وی کریشنز نامی بھارتی ٹوئٹر خاتون صارف نے اداکار ہمایوں سعید سے انوکھے انداز میں اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے اُنہیں شادی کی پیشکش کی تھی۔

ہمایوں سعید نے بھارتی خاتون کی پیشکش پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’مجھے اس قدر پیار کرنے کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔‘

اداکار نے کہا کہ ’انشاءاللّہ شادی کے لیے آپ کو مجھ سے بہتر لوگ ملیں گے۔‘

ہمایوں سعید کے ردعمل کا جواب دیتے ہوئے بھارتی خاتون نے کہا کہ ’میرے پاس لکھنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔‘

بھارتی خاتون نے کہا کہ ’خوشی سے میرے آنسو نکل آئے کیونکہ آپ نے مجھے جواب دیا۔‘

واضح رہے کہ خاتون بھارتی ٹوئٹر صارف نے اپنے پیغام میں ہمایوں سعید سے مخاطب ہوتے ہوئے پوچھا تھا کہ ’کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے؟‘

بھارتی صارف نے کہا تھا کہ ’مجھے معلوم ہے کہ آپ پہلے سے ہی شادی شدہ ہیں لیکن اس دل کا کیا کروں۔‘

اُنہوں نے کہا تھا کہ ’میرا تعلق بھارت سے ہے اور میں آپ سے 24 سال چھوٹی ہوں لیکن اس کے باوجود بھی، میں آپ سے بہت زیادہ محبت کرتی ہوں۔