پی سی بی کا ہنگامی اجلاس کراچی میں طلب

0
859

پاکستان سپر لیگ کے ملتوی ہونے کے معاملے پر  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہنگامی اجلاس کراچی میں طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شعبہ میڈیکل کےسربراہ اور ڈومیسٹک کرکٹ کے نمائندے بھی اجلاس میں شامل  ہوں گے۔

‏ اجلاس میں پی ایس ایل کے ملتوی ہونے کے معاملات کا جائزہ لیا جائے گا، کہاں کوتاہیاں ہوئیں، ذمہ دار کون، اجلاس میں غور کیا جائے گا۔

‏ذرائع کے مطابق پی سی بی اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل بھی تیار کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن ملتوی کردیا گیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شریک دو ٹیموں کے مزید 3 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی جس کے سبب غیر ملکی کھلاڑی پریشانی میں مبتلا ہو گئے تھے۔