ہیٹ ٹرک کے بعد 6 چھکے کھانے والا بالر

0
1080

ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کو پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں 4 وکٹ سے با آسانی شکست دے دی۔ اس میچ میں سری لنکن اسپنر محض ایک اوور میں ہیرو سے زیرو بنا دیئے گئے۔

ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 131 رنز بنائے۔

جواب میں ویسٹ انڈیز نے ہدف 14ویں اوور میں 6 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔

میچ میں سری لنکا کے اسپنر دننجایا نے اپنے دوسرے اوور میں ویسٹ انڈیز کے تین بڑے بیٹسمین لوئس، کرس گیل اور پورن کو آؤٹ کر کے ہیٹ ٹرک کی جس کے بعد اگلے اوور میں کپتان پولارڈ نے انہیں ہیرو سے زیرو بنا دیا۔

ویسٹ انڈیز کے کپتان کیرون پولارڈ نے سری لنکن بالر کی 6 بالز پر 6 چھکے مارے۔ انہوں نے مجموعی طور پر 11 بالز پر 38 رنز کی اننگز کھیلی۔ جبکہ دننجایا نے مجموعی طور پر 4 اوور میں 62 رنز دیئے۔

ویسٹ انڈیز نے تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔سیریز کا دوسرا میچ 6 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے کپتان کیرون پولارڈ 6 چھکے مارنے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس سے قبل بھارتی کھلاڑی یوراج سنگھ نے 2007 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انگلینڈ کیخلاف 6 چھکے لگائے تھے۔

جنوبی افریقہ کے کھلاڑی گبز نے بھی سال 2007 میں ہالینڈ کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں 6 چھکے مارے تھے۔