آئی سی سی انٹرنیشنل کرکٹ میں زاہد محمود کی شاندار انٹری کا معترف

0
927

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے زاہد محمود کی شاندار پرفارمنس کی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھی تعریف کردی ہے۔

آئی سی سی نے ٹوئٹر پر زاہد محمود کے باؤلنگ اسپل کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ زاہد محمود نے انٹرنیشنل کرکٹ میں شاندار انٹری دی ہے۔

تیسرے ٹی20 میں ڈیبیو کرنے والے زاہد محمود نے میچ میں 3 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

زاہد محمود نے پہلے ہی اوورز میں جنوبی افریقا کے 2 بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور قومی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی اور چار اوورز میں 40رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے زاہد محمود نے اپنے کیرئیر کے پہلے ہی میچ میں شاندار باؤلنگ کے حوالے سے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ پہلے اوور میں ہی کامیابی ملی ،آج میرا پہلا میچ تھا تو ذہن میں صرف یہ ہی تھا کہ اپنی لائن لینتھ پر ویری ایشن کے ساتھ باؤلنگ کرنی ہے، اس پلان پر عمل کیا اور اللہ نے کامیابی دی ۔