اُردو جنوبی افریقا سیریز، عمران بٹ اور نعمان علی ٹیسٹ ڈیبیو کیلئے تیار By The Pak Sports - January 26, 2021 0 769 Share Facebook Twitter Google+ Pinterest WhatsApp پاکستان اور جنوبی افریقا کے مابین نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے دو کھلاڑی ڈیبیو کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران بٹ اور نعمان علی کو ٹیسٹ میچ میں کھلایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی 11 رکنی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔ عابد علی، عمران بٹ، اظہرعلی اور بابر اعظم پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے، ساتھ ہی رضوان ، فہیم اشرف، شاہین شاہ اور حسن علی بھی ٹیم میں شامل ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد عالم ، نعمان علی اور یاسر شاہ بھی قومی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔