شاہد آفریدی کے پی ایل کا برانڈ ایمبیسڈر بننے پر خوشی

0
1024

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے اپنی خوشی کی بڑی وجہ کا اظہار کردیا ہے۔

اسلام آباد میں کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کی فرنچائز مظفر آباد ٹائیگر کی لانچنگ تقریب میں شاہد خان آفریدی، وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور، سینیٹر فیصل جاوید، سینیٹر طلحہ محمود اور سابق ٹیسٹ کرکٹر عمر گل نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب میں شاہد خان آفریدی نے کہا کہ کے پی ایل کا برانڈ ایمبیسڈر بننے سے زیادہ خوشی کوئی اور لیگ کھیل کر نہیں ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس لیگ کے ذریعے آزاد کشمیر میں کرکٹ کے ساتھ ساتھ صحت کے شعبے میں بھی کام کیا جائےگا۔

شاہد آفریدی نے کشمیر پریمیئر لیگ کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ کشمیر میں ٹیلنٹ بھرا پڑا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ کشمیر میں کرکٹ اکیڈمی بنانے کا ارادہ رکھتا ہوں اور جب تک اکیڈمیاں نہیں ہوں گی ٹیلنٹ سامنے نہیں آئے گا۔

تقریب سے خطاب میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ عمران خان نے جس انداز سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا ہے اور اقدامات کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر پریمیئر لیگ بھی مسئلہ کشمیر کو جاگر کرنے کی باعث بنے گی۔

فیصل جاوید نے کہاکہ پاکستان میں کرکٹ کا جنون ہے اور جو آزادکشمیر میں ٹیلنٹ ہے اگر وہ سامنے آگیا تو دنیا حیران ہوجائے گی۔