اُردو ٹیسٹ کرکٹر محمد سميع کی عمران خان اور کرکٹ کميٹی سے مدد کی اپيل By The Pak Sports - January 8, 2021 0 1156 Share Facebook Twitter Google+ Pinterest WhatsApp قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر محمد سمیع نے وزیراعظم عمران خان اور کرکٹ ٹیم نے مدد کی اپیل کردی۔ فاسٹ بالر محمد سمیع نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ہمیشہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، چار اوور میں تین آوٹ کرنے کے بعد مجھے بولنگ ہی نہیں دی گئی۔ محمد سمیع نے کہا کہ 100 ميل کی رفتار سے انٹرنيشنل کرکٹ ميں گیند کروائی، اس کے بعد مجھے بتایا گیا اسپیڈ گن خراب ہے۔ اُنہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ دوسروں کے لیے بولنگ اسپیڈ مشین ٹھيک ہے، ميرے ليے خراب؟ دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل پاکستان کپ سے ڈراپ کیے جانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ سے ناخوش دکھائی دے رہے ہیں۔