بی سی سی آئی دنیا کا امیر ترین کرکٹ بورڈ

0
1030

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) دنیا کا سب سے امیر ترین کرکٹ بورڈ بن گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کے میڈیا حقوق کی فروخت کے سبب بی سی سی آئی کی آمدنی میں گزشتہ برسوں میں کافی اضافہ ہوا ہے، میڈیا کے ان حقوق میں ہوم گراؤنڈز پر کھیلے جانے والے دو طرفہ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 میچز شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے 19۔2018 میں بھارتی ٹیم کے میڈیا حقوق سے بہت فائدہ اٹھایا تھا، بورڈ نے اب 2020 کی بیلنس شیٹ جاری کر دی ہے۔

دنیا کے امیر ترین کرکٹ بورڈ نے مالی سال 19۔2018 کے دوران صرف کرکٹ ٹیم کے میڈیا حقوق سے 828 کروڑ روپے کمائے، جو آج تک کسی بورڈ کو نہیں دیے گئے۔

بی سی سی آئی کا سرکاری براڈ کاسٹر اسٹار انڈیا بھارت میں کھیلے جانے والے ہر بین الاقوامی میچ کے لیے 43.20 کروڑ کی ادائیگی کرتا ہے۔

مالی سال 2018 کے دوران بورڈ نے 22 بین الاقوامی میچز کی میزبانی کی، جس میں 7 ٹیسٹ، 10 ون ڈے اور پانچ ٹی 20 میچز شامل تھے۔