پاکستانی باؤلنگ لائن کا ایک اور ناپسندیدہ کارنامہ

0
1002

پاکستانی باؤلنگ لائن کا ایک اور ناپسندیدہ کارنامہ، کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کیخلاف پہلی اننگز میں وائیڈز کی مد میں 17 رنز دیے۔

کسی بھی اننگز میں پاکستانی باؤلرز کی جانب سے دیے گئے وائیڈ کے سب سے زیادہ رنز ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے اس سے قبل تین مرتبہ اننگز میں 15، 15 وائیڈ رنز دیے تھے، ایک اننگز میں سب سے زیادہ وائیڈ رنز کے عالمی ریکارڈ کی تعداد 21 ہے۔

انگلینڈ نے 2019 میں نیوزی لینڈ کی خلاف اور ویسٹ انڈیز نے 2008 میں آسٹریلیا کیخلاف وائیڈ کے 21,21 رنز دیے تھے۔

پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 659 رنز بنا کر اپنی پہلی اننگز ڈیکلیئر کیں، نیوزی لینڈ کو پہلی اننگز میں 362رنز کی برتری حاصل ہوئی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیئرل مچل 102 اور کائل جیمیسن 30 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، کیوی کپتان کین ولیم سن کیریئر کی چوتھی ڈبل سنچری بناکر 238 رنز پر آؤٹ ہوئے، بارش کے باعث تیسرے روز کا کھیل دو بار روکا گیا۔