بابر اعظم پر الزامات عائد کرنے والی خاتون پر حملہ

0
1062

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر سنگین الزامات عائد کرنے والی خاتون حامزہ مختار پر لاہور میں مبینہ طور پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جس میں وہ محفوظ رہیں۔

حامزہ مختار نامی لڑکی پر کاہنہ کے قریب حملہ ہوا، خاتون کی گاڑی پر اتوار کی رات دو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اس وقت فائرنگ کی جب وہ نجی کام سے گھر واپس آ رہی تھیں۔

حملہ آوروں نے حامزہ کی گاڑی پر 4 فائر کیے، بابر اعظم پر الزام لگانے والی لڑکی فائرنگ کے واقعے میں محفوظ رہی ہیں۔

حامزہ مختار نے خود پر قاتلانہ حملے کی درخواست تھانہ کاہنہ میں جمع کروا دی۔

حملے کے بعد ایک ویڈیو بیان میں حامزہ مختار کے مطابق وہ پہلے بھی تحفظ دینے کا مطالبہ کرچکی ہیں۔

انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کو ذاتی طور پر دیکھیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے خاتون نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم پر جنسی تعلقات سمیت سنگین الزامات عائد کیے تھے۔