80 فی صد افراد نے ٹوکیو اولمپکس کے انعقاد کی مخالفت کردی

0
833

جاپان میں کروائے گئے ایک سروےمیں 80فی صد افراد نے ٹوکیو اولمپکس کے انعقاد کی مخالفت کردی۔

جاپان میں کروائے جانے والے ایک سروے کے مطابق کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے باعث80 فیصد شہریوں نے اولمپکس کروانے کی مخالفت کی ہے۔

سروے کے مطابق43 فی صد افراد گیمز کو منسوخ اور 40 فی صد افراد گیمز کومزید دیر سے کرنے کے حق میں ہیں۔

صرف 14 فی صد افراد نے ٹوکیو اولمپکس کواپنے ٹائم پرکروانے کی حمایت کی ہے جو کہ اس سے پہلے کروائے گئے سروےمیں 28 فی صد تھی۔