یونس خان نے اسٹریٹ کرکٹ کھیل کر بچپن کی یادیں تازہ کرلیں

0
963

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے بچوں کے ساتھ اسٹریٹ کرکٹ کھیل کر بچپن کی یاد تازہ کردی۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ فیس بُک پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کراچی میں مقامی لوگوں کے ساتھ اسٹریٹ کرکٹ کھیل کر لطف اندوز ہورہے ہیں۔

یونس خان نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’ایسے میں کہ جب پورا پاکستان پی ایس ایل کے بخار میں مبتلا ہے میں نے بھی بچپن کی یادوں کو تازہ کرنے کے لیے اسٹریٹ کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا ۔‘

43 سالہ یونس خان نے اسٹریٹ کرکٹ کھیلتے ہوئے عمدہ شاٹس کھیلے ۔