یوسین بولٹ کس کھیل کے مداح نکلے؟

0
770

جمیکا کے عالمی شہرت یافتہ سابق ایتھلیٹ یوسین بولٹ بھی کرکٹ کے مداح نکلے۔ وہ صرف کرکٹ دیکھتے ہی نہیں بلکہ کھیلتے ہیں اور اچھی بیٹنگ بھی کرتے ہیں۔

یوسین بولٹ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دوستوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے وڈیو شیئر کی۔ بیٹنگ کرتے یوسین بولٹ پہلی بال ٹُک کرتے ہیں جبکہ دوسری بال پر کور ڈرائیو کھیلتے ہیں۔

یوسین بولٹ کی بیٹنگ کو ان کے مداح بہت پسند کر رہے اور ان کے کمنٹس کے ذریعے شاٹس کی تعریف کر رہےہیں۔ وڈیو کو کچھ ہی دیر میں 3 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ یوسین بولٹ نے اپنے پروفیشنل کیریئر سے 2017 میں ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔ انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران 8 اولمپکس گولڈ میڈل جیت رکھے ہیں۔