ہربھجن نے دھونی کے بارے میں چونکا دینے والی کہانی بتادی

0
361
Harbhajan Singh Says He Doesn't Get Same 'Privileges' As MS Dhoni In Selection Matters | Cricket News

سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی کے بارے میں چونکا دینے والی کہانی بتا دی۔

ایم ایس دھونی کے بارے میں سب کا خیال ہے کہ وہ اپنے جذبات پر قابو پانے کے ماہر ہیں اور ان کو عوام میں غصہ ہوتے کم ہی دیکھا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں ہربھجن سنگھ نے کمنٹری کے دوران بتایا کہ جھارکھنڈ میں ایک پریکٹس میچ کے دوران دھونی کی ٹیم اچھا نہیں کھیل رہی تھی تو سابق کپتان بہت غصے ہو گئے تھے۔

 ہربھجن سنگھ نے کہا کہ ایم ایس دھونی نے ڈریسنگ روم میں اتنی زور سے بیٹ پھینکا کہ اس کا ہینڈل ٹوٹ گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وارم اپ کے لیے دھونی اور ہم نے اپنی اپنی ٹیمیں بنائی تھیں، سابق کپتان کی ٹیم پیچھے رہ گئی تھی جس وجہ سے دھونی غصے میں آ گئے تھے۔