گیسیکے، جریمی دبئی ٹینس کے اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئے

0
611

دبئی ٹینس چیمپئن شپ میں رچرڈ گیسیکے اور جریمی چارڈی اگلے مرحلے میں پہنچ گئے۔

دبئی میں جاری ٹینس ایونٹ میں آسٹریلیا کے جون ملمین کا سامنا برناب زپاٹا میرالاز سے ہوا ، میرالاز نے ملمین کو اسٹریٹ سیٹ میں ہرا کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ایک اور میچ میں فرانس کے رچرڈ گیسکے اور اٹلی کے مارکو چچیناٹو مد مقابل آئے، گیسکے نے میچ میں چھ چار اور چھ دو سے کامیابی حاصل کی۔

فرانس کے ہی جیریمی چارڈی نے آسٹریلیا کے الیکس، ڈی منور کو دو چھ، چھ تین اور چھ چار سے ہرا کر تیسرے مرحلے میں جگہ بنالی۔