گلیڈی ایٹرز نے زلمی کو وارم اپ میچ میں ہرا دیا

0
802

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے ایکشن سے بھرپور مقابلوں سے قبل وارم اپ میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 23 رنز سے ہرا دیا، کوئٹہ کے اعظم خان نے شاندار نصف سنچری اسکور کی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونیوالے وارم اپ میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 180 رنز بنائے۔

اعظم خان نے 42 گیندوں پر تین چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 69 رنز بنائے، کپتان سرفراز احمد 41 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

جواب میں پشاور زلمی کی ٹیم 157 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، حیدر علی نے 52 اور وہاب ریاض نے 46 رنز بنائے۔

زاہد محمود نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔