اُردو کوہلی آسٹریلیا کے خلاف سیریز چھوڑ کر بھارت واپسی کے فیصلے پر قائم By The Pak Sports - December 17, 2020 0 1347 Share Facebook Twitter Google+ Pinterest WhatsApp بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی دورہ آسٹریلیا ادھورا چھوڑ کر بھارت واپسی کے اپنے فیصلے پر قائم ہیں جس کی وجہ ان کے پہلے بچے کی ممکنہ پیدائش ہے۔ گزشتہ روز ویرات کوہلی نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیل کر واپس اپنی اہلیہ انوشکا شرما کے پاس چلے جائیں گے۔ ویرات کوہلی نے اس حوالے سے کہا کہ یہ وقت زندگی میں بہت ہی خاص ہوتا ہے اور وہ اس خاص وقت کو کسی بھی طور پر گنوانا نہیں چاہتے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے پہلے ہی ویرات کوہلی کی چھٹیوں کی درخواست قبول کرلی گئی تھی۔ ویرات کوہلی کی غیر موجودگی میں بھارتی ٹیم کی قیادت اجنکیا رہانے کریں گے جس پر کوہلی نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج سے ایڈیلیڈ اوول میں شروع ہو رہا ہے۔