کورونا کے باعث دھونی کے والدین اسپتال منتقل

0
608

بھارتی کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کے والدین کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اسپتال میں داخل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھونی کے والدین کو بھارتی ریاست جھارکنڈ رانچی کے نجی اسپتال سپر اسپیشلیٹی میں داخل کیا گیا ہے۔ دھونی کے والدین کی آکسیجن کی سطح مستحکم ہے۔

ایم ایس دھونی اس وقت انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 14 ویں ایڈیشن میں چنائی سپر کنگ کی قیادت کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ اس دوران متعدد بھارتی اداکار و کرکٹر کورونا کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔