کرکٹر سعود شکیل کی فٹنس سے کوچز مطمئن، زمبابوے روانگی یقینی

0
617

جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرکٹر سعود شکیل کی فٹنس سے کوچز مطمئن ہیں، یقینی طور پر زمبابوے روانہ ہوں گے۔

سعود شکیل نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں انفرادی ٹریننگ کے بعد کیمپ میں بھرپور پریکٹس کی،  سعود شکیل کی ٹیسٹ اسکواڈ کے ہمراہ زمبابوے روانگی فٹنس سے مشروط کی گئی تھی۔

سعودشکیل جنوبی افریقہ کےخلاف ون ڈے،زمبابوےکےخلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ تھے، جنوبی افریقہ روانگی سے قبل سعود شکیل فٹنس مسائل سے دوچار تھے۔

 سعود شکیل کی جگہ آصف علی کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا تھا۔