کرکٹرز کو کسی لیگ کے بجائے قومی ڈیوٹی کو ترجیح دینا ہوگی، ای سی بی

0
863

برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی دورۂ پاکستان اور بنگلہ دیش کے لئے دستیاب ہوں گے، انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے کرکٹرز کو پیغام دے دیا ہے کہ کسی لیگ کے بجائے قومی ڈیوٹی کو ترجیح دینا ہوگی۔

ٹیم ڈائریکٹر ایشلے جائلز نے انگلینڈ کےکنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کو قومی ڈیوٹی کو ترجیح دینے کا پیغام دیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ ٹیم نے پاکستان اور بنگلہ دیش میں وائٹ بال سیریز کھیلنا ہے۔

دوسری جانب برطانوی میڈیا کاکہنا ہے کہ ملتوی ہونے والی بھارتی لیگ کے انعقاد کی ستمبر اکتوبر میں منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ ٹیم نے 16 برس بعد پاکستان کا دورہ کرنا ہے جس میں ٹی ٹوئنٹی میچز شیڈول ہیں۔