کرکٹرز شاہین، بابر اور رضوان کیا نیا لانے والے ہیں؟

0
689

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان جلد ٹی وی کے ایک اشتہار میں ساتھ دکھائی دیں گے۔

کرکٹ کے میدان میں تو تینوں کرکٹرز اپنی پرفارمنس سے شائقین کرکٹ کا دل جیت لیتے ہیں، اب نئے انداز سے دل جیتنے کا ارادہ کر رہے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ وہ آج کل ایک ٹی وی کے اشتہار کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ساتھ رہیں کچھ نیا آنے والا ہے۔

کپتان کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ٹی وی کمرشل کی شُوٹنگ ایک تفریح سے بھرپور کام ہے۔

شائقین کرکٹ تینوں پسندیدہ کرکٹرز کو نئے روپ میں دیکھنے کیلئے بیتاب ہیں۔

ایک صارف نے تینوں کھلاڑیوں کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیرا قرار دیا۔