کرسٹیانو رونالڈو کا سعودی عرب کے یومِ تاسیس پر جشن

0
566
cristiano ronaldo in saudi arabia

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کے یومِ تاسیس کے جشن کی تقریب میں مقامی انداز اور لباس پہن کر شرکت کی۔

سعودی فٹبال کلب النصر کا حصہ کرسٹیانو رونالڈو نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر سعودی عرب کو مبارک باد دیتے ہوئے تقریب میں شرکت کی ویڈیو بھی شیئر کی۔

کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کے یوم تاسیس کے جشن میں شرکت کو خاص تجربہ قرار دیا۔

اسٹار فٹبالر کے سعودی انداز کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پسند بھی کیا جارہا ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس ویڈیو کو 77 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے جبکہ انسٹاگرام پر بھی اس ویڈیو کو لاکھوں مرتبہ پسند کیا گیا۔