پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز کی مسلسل شکست پر سابق کرکٹر وسیم اکرم اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکے۔
گزشتہ روز پی ایس ایل کے کھیلے گئے 11 ویں میچ میں ملتان سلطانز کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کی 3 رنز سے شکست پر وسیم اکرم نے اسٹیڈیم میں ہی اپنا غصہ باہر نکال دیا۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وسیم اکر م نے پہلے اپنا سر پکڑا اور پھر سامنے موجود کرسی پر زوردار لات بھی ماری۔
گزشتہ میچز کے دوران بھی وسیم اکرم کے چہرے کے تاثرات تبدیل ہوتے دیکھے گئے تھے۔
پی ایس ایل 8 کے دوران کراچی کنگز اب تک 5 میچز کھیل چکی ہے جن میں سے اُسے 4 میں شکست ہوئی ہے۔
دوسری جانب وسیم اکرم کے تاثرات پر مداح حیرانی کا اظہار بھی کر رہے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مختلف میمز بھی شیئر کی جارہی ہیں۔