کراچی کنگز نے اپنی نئی ’کِٹ ‘متعارف کرا دی

0
441
کراچی کنگز نے اپنی نئی ’کِٹ ‘متعارف کرا دی

پاکستان سُپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے سنسنی خیز اور دلچسپ میچز شروع ہونے میں 4 دن باقی ہیں تاہم مختلف ٹیموں کی جانب سے مداحوں کے لیے کچھ نا کچھ نیا سامنے آنے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کے لیے کراچی کنگز نے اپنی نئی ’کِٹ ‘متعارف کرادی ہے۔

سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مداح ملے جلے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سُپر لیگ 8 کی افتتاحی تقریب 13 فروری کو ملتان میں ہو گی۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کے میچز کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق 13 فروری کو پہلا میچ ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان ملتان میں کھیلا جائے گا۔