ڈیبیو میچ میں شاندار کیچ پکڑنے والے عمران بٹ کے چرچے

0
1098

قومی کرکٹ ٹیم میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے عمران بٹ نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کے پہلے ہی میچ میں سب کی توجہ اپنی جانب مرکوز کروالی ہے۔

عمران بٹ نے سِلپ پر شاندار کیچ پکڑ کر سب کو حیران کردیا، عمران بٹ نے شاہین شاہ آفریدی کی بال پر ایڈن مارکرم کا سِلپ پر کیچ پکڑا۔

 ڈیبیو کرنے والے عمران بٹ نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا پہلا شاندار کیچ پکڑا اور عالمی توجہ اپنی جانب کروالی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے خصوصی طور پر عمران بٹ کی بہترین فیلڈنگ کی ویڈیو شیئر کی گئی۔

آئی سی سی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ عمران بٹ نے اپنے لیے ناقابلِ فراموش ڈیبیو کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ پاک جنوبی افریقا ٹیسٹ میچ میں پروٹیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد اوپننگ جوڑی میدان میں اتری تو جنوبی افریقا کی پہلی وکٹ پانچویں اوور میں ہی گر گئی۔

کھانے کے وقفے تک جنوبی افریقا نے 2 وکٹ پر 94 رنز بنالیے، ڈین ایلگر 46 اور فاف ڈیوپلیسی 14 رنزکے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔