ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کیلئے بائیو سیکیور ببل کے ایس او پیز مرتب

0
1071

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کیلئے بائیو سیکیور ببل کے ایس او پیز کو حتمی شکل دیدی گئی۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق بائیو سیکیور زون میں کھلاڑی اور انتظامیہ اراکین، میچ آفیشلز، ڈاکٹرز اور بس ڈرائیور رہ سکیں گے،کسی کو ذاتی ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی،پی سی بی کی بسوں میں سفرکیا جائیگا۔

بورڈ ذرائع کاکہنا ہے کہ تمام کھلاڑیوں اور دیگر لوگوں کا سامان ڈس انفیکٹ کیا جائے گا، اگر کسی فرد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آتا ہے تو اسے اپنے گھر میں دو ہفتےآئسولیشن میں رہنا ہوگا۔

آئسولیشن میں رہنے والے افراد کو دو منفی ٹیسٹ کے بعد بائیو سیکیور ماحول میں آنے کی اجازت دی جائے گی۔