پی ایس ایل6: کوالیفائر اور ایلی منیٹر میچز آج ہوں گے

0
873

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 میں آج ایک کوالیفائر اور ایک ایلی منیٹر میچ کھیلا جائے گا۔ 4 ٹیموں میں سے آج ایک ٹیم فائنل میں اور ایک گھر جائے گی جبکہ دو ٹیموں کو ایک آخری موقع حاصل ہوجائے گا۔

کوالیفائر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہوگا جبکہ ایلی منیٹر میچ میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز ٹکرائیں گی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان ہونے والا میچ شام 6 بجے شروع ہو گا، اس میچ کی فاتح ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی جبکہ میچ ہارنے والی ٹیم کے لئے ایک چانس اور موجود ہوگا۔ ہارنے والی ٹیم کا مقابلہ ایلی منیٹر جیتنے والی ٹیم سے ہوگا۔

پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان ایلی منیٹر رات گیارہ بجے کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے پاس غلطی کی مزید گنجائش نہیں ہے۔ ہارنے والی ٹیم گھر جائیگی۔ جبکہ فاتح ٹیم کوالیفائر میچ ہارنے والی ٹیم سے منگل کو فائنل میں پہنچے کے لئے میچ کھیلے گی۔