پی ایس ایل6: چارٹرڈ فلائٹ سے ابوظہبی پہنچنے والوں کی آئسولیشن آج مکمل ہوگی

0
933

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن 6کے بقیہ میچز میں شرکت کیلئے پاکستان سے چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے ابوظہبی پہنچنے والوں کی آئسولیشن آج دوپہر مکمل ہوجائے گی۔

ذرائع کے مطابق ابوظہبی میں موجود کھلاڑیوں اور دیگر اسٹاف کی آج صبح پھر کوویڈ ٹیسٹنگ ہوئی ہے، کھلاڑیوں اور دیگر اسٹاف کو ٹریکنگ کارڈ دے دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ آئسولیشن مکمل کرنے والے اب کمروں سے باہر ہوٹل کے مخصوص ایریا میں جاسکتے ہیں۔

اسلام آباد اور لاہور کی ٹیمیں آج رات سے ٹریننگ کرسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ پہلے دو چارٹر فلائٹ سے تقریباً 150 افراد ابوظہبی پہنچے تھے۔