پی ایس ایل6 میں آج 4 ٹیمیں ایکشن میں ہونگی

0
802

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 میں ایک دن بریک کے بعد دو میچز کھیلے جائیں گے، پوائنٹس ٹیبل کی نمبر ون ٹیم لاہور قلندرز کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہوگا جبکہ پشاور زلمی آخری نمبر کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے مقابلے کرے گی ۔

پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں لیگ میچز جاری ہیں، ایک دن کے آرام کے بعد آج چار ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی جس میں پہلا میچ تین بجے شروع ہوگا جبکہ دوسرا میچ رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔

دن کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہوگا جہاں قلندرز نے اب تک اپنے دونوں میچز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کر رکھی ہے جبکہ ملتان سلطانز کو دونوں میچز میں شکست ہوئی ہے۔

دن کا دوسرا میچ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔

زلمی کو تو ایک میچ میں کامیابی مل چکی ہے، لیکن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اب تک جیت سے محروم ہے۔

ایونٹ کے دلچسپ مقابلے پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سوپر براہِ راست نشر کر رہا ہے۔