پی ایس ایل 6 کی آن لائن ٹکٹوں کی پری بکنگ شروع

0
1135

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کی آن لائن ٹکٹوں کی پری بکنگ شروع ہوگئی، ای ٹکٹنگ سائٹ پر شائقین کرکٹ نے رجسٹریشن کروانا شروع کردی ہے۔

کراچی میں ہونے والے میچز کیلئے 7 ہزار 500 شائقین کرکٹ کو گراؤنڈ آنے کی اجازت ہوگی جبکہ لاہور میں ہونے والے میچز کیلئے 5 ہزار 500 شائقین کو اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 6 کا رنگا رنگ میلہ 20 فروری سے شروع ہو رہا ہے۔

دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں افتتاحی میچ میں مدمقابل ہونگی۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے پی ایس ایل 6 کیلئے کوویڈ 19 ایس او پیز تیار کرلیے ہیں جنہیں بورڈ نے وزارت صحت اوراین سی او سی کو بھجوادیا ہے ۔

‏ این سی او سی اور وزارت صحت کی منظوری کے بعد کرکٹ بورڈ پی ایس ایل 6 کیلئے کوویڈ 19 ایس او پیز کا اعلان کرے گا۔