پی ایس ایل 6 کیلئے کووڈ ایس او پیز تیار

0
1001

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کا آغاز 20 فروری سے ہو رہا ہے جس کے لئے پی سی بی نے کووڈ ایس او پیز تیار کرلئے ہیں جو منظوری کے لئے وزارت صحت اور این سی او سی کو بھجوا دیئے گئے ہیں اور منظوری ملتے ہی ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ، ٹکٹوں کی قیمتوں اور دیگر معاملات کا اعلان کیا جائے گا۔

پاکستان سپرلیگ کے ایس او پیز میچز کے دوران اسٹیڈیم آنے والے کراؤڈ کے لیے تیار کیئے گئے ہیں، پی سی بی کو ایس اوپیز کی جلد منظوری ملنے کا امکان ہے جس کے بعد ہی ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ، ٹکٹوں کی قیمتوں اور دیگر معاملات کا اعلان کیا جائے گا۔

پی ایس ایل 6 کی ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ کل سے شروع کرنے کا امکان ہے، ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے، این سی او سی نے اسٹیڈیمز میں 20 فیصد کراؤڈ کی اجازت دے رکھی ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 6 کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔